مریم نواز بھی کچھ حاضرسروس افسران کوملاقات کےپیغامات بھیجتی ہیں،حامد میر
#hamid meer,#maryamnawaz,maryam
سینئرتجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ مریم نواز بھی کچھ حاضر سروس افسران کوملاقات کے پیغامات بھیجتی ہیں،لیکن وہ آگے سے کہتے ہیں کہ یہ وہ عدلیہ نہیں ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بالکل غلط نہیں ہے مریم نواز بھی کچھ حاضر سروس افسران کوملاقات کے پیغامات بھیجتی ہیں۔جس پرمحمد مالک نے کہاکہ یہ تومجھے پتا ہے کہ پیغامات بھیجے جارہے ہیں کہ ہمارے کیسز ختم کردیں اور لندن بھجوا دیں۔حامد میر نے کہالیکن وہ آگے سے کہتے ہیں کہ یہ وہ عدلیہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیپٹن صفدر سچا آدمی ہے۔وہ بالکل سہی کہتاہے کہ 1990ء اور 1997ء میں نوازشریف کے حق میں جوفیصلہ آیا تھا وہ پنڈی کی ڈکٹیشن تھی۔1990ء میں بی بی کے خلاف فیصلہ آیاتھااور نوازشریف کواس کافائدہ ہوا تھا۔وہ سارے فیصلے ڈکٹیشن پرآرہے تھے ۔کیپٹن صفدر اس زمانے میں وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہوتے تھے۔میں ان کواس زمانے سے جانتا ہوں۔

No comments:
Post a Comment