Socide of momita shah indian actress,#momita shah morder
بھارتی میں خودکشیوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور اس مرتبہ معروف اداکارہ مومیتا شاہ نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ اداکارہ نے فلموں میں موقع نہ ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ مومیتا شاہ کے والدین کی اطلاع پر پولیس نے جب اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوکر دیکھا تو اداکارہ کی گلے میں دوپٹا ڈالے چھت سے لٹکتی لاش ملی۔پولیس کے مطابق اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے تاہم معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مومیتا شاہ کولکتہ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں کامیابی نہ ملنے کی بناء پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
*

No comments:
Post a Comment