Latest News

Monday, 5 March 2018

سینٹ الیکشن کے بروقت انعقاد سے جمہوری اداروں کو تقویت ملی ہے جبکہ طوطا فال نکالنے والوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ رانا نعمان احمد

قائم پور (کرائم رپورٹر)
سینٹ الیکشن کے بروقت انعقاد سے جمہوری اداروں کو تقویت ملی ہے جبکہ طوطا فال نکالنے والوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ رانا نعمان احمد

فصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا نعمان احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں اور عمران خان نیازی پاکستان میں جھوٹ کی سیاست کے بانی ہیں، تاہم انہیں یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی الزام تراشی اوربہتان طرازی کرنے والے یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں اور ان عناصر نے ہرقدم پر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی جبکہ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا
ہے اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا ہے۔

عوام کی ترقی کے مخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا کیونکہ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ شریف برادران کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے پاکستان میں پہلی بار نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عوام 2018کے عام انتخابات میں جھوٹ کے علمبرداروں کو مسترد کردیں گے

رانا نعمان احمد نے سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا سینٹ انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ رانا نعمان احمد نے کہا جھوٹ کا سہارا لینے والے عوام کے دلوں سے مسلم لیگ (ن) کی محبت کبھی نہیں نکال سکتے۔جھوٹ اور انتشار کی سیاست کے علمبرداروں کیلئے سینٹ انتخابات نوشتہ دیوار ہیں۔۔۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post