پنجاب ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017 کے متفقہ مسودے کی عدم منظوری کے معاملے پر صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز کی شٹر ڈاون ہڑتال جاری۔
تفصیل کے مطابق قائم پور سمیت پنجاب میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے، قائم پور سمیت دیگر شہروں میں میڈیکل اسٹورز بند پڑے ہیں۔قائم پور سے ایکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اللہ ڈتہ چنیوٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ مسودہ مئی 2017 سے حکومت پنجاب کے پاس سرد خانے میں پڑا ہے، رانا ثنااللہ و دیگر وزرا نے ترمیمی ایکٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کا وعدہ کیا تھا تاہم شٹرڈان ہڑتال کے دوران حکومت کو 3 روز کی مہلت دیں گے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔شٹر ڈان ہڑتال کے باعث فارمیسی ایسوسی ایشن، میڈیکل اسٹورز اور ہومیو اسٹورز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں پریشانی کاسامنا ہے۔
Tuesday, 6 March 2018
پنجاب ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017 کے متفقہ مسودے کی عدم منظوری کے معاملے پر صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز کی شٹر ڈاون ہڑتال جاری
پنجاب ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017 کے متفقہ مسودے کی عدم منظوری کے معاملے پر صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز کی شٹر ڈاون ہڑتال جاری
Reviewed by Health and fitness
on
01:29
Rating: 5
Reviewed by Health and fitness
on
01:29
Rating: 5
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment