Latest News

Friday, 16 March 2018

پاکستانی شہر دنیا کا سستا ترین شہر قرار

پاکستانی شہر دنیا کا سستا ترین شہر قرار

سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین جبکہ بنگلور،چنائی اور کراچی دنیا کے سستے ترین 
شہر قرار دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے معروف برطانوی جریدے نے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔برطانوی جریدے کی فہرست میں سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر جبکہ بنگلور کو دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
معروف برطانوی جریدے اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین جبکہ بھارتی شہر بنگلور سستا ترین شہر ہے۔مہنگے شہروں میں دوسرے نمبر پر پیرس جبکہ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کو دنیا کا تیسرا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کو پہلے نمبر کے ساتھ دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ چنائی، کراچی اور نئی دہلی سستے ترین شہروں میں بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبروں پر ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post