#Chairman senate,#new chairman senate
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کون ہیں؟
اسلام آباد(سچ کا ساتھ نیوز )چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرزکے گروپ کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی کا تعلق خان بہادرفیملی کے سنجرانی قبیلے سے ہے۔صادق سنجرانی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے بیچلرز ڈگری حاصل کی ہے۔ان کے کزن عاطف سنجرانی 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ ایک اور کزن میرامان اللہ سنجرانی چاغی سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔صادق سنجرانی ہائی پروفائل حکومتی عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔ 1999 میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے شکایت سیل کے کوآرڈینیٹر رہے ، اس کے علاوہ2009 میں وزیراعظم معائنہ کمیشن کے رکن اور پھر چیف کوآرڈینیٹر، مشیر کے طورپر بھی کام کیا۔صادق سنجرانی’’ سنجران مائننگ کمپنی‘‘ کے چیف ایگزیکٹوبھی ہیں، نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور حب پاور کمپنی (حبکو) میں ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (ایپزا) اور پاکستان بیت المال کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں بطورڈائریکٹر بھی کام کیا۔صادق سنجرانی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرایڈمنسٹریشن، منیجمنٹ اور فناننشل پلاننگ کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
Monday, 12 March 2018
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کون ہیں؟
Reviewed by Health and fitness
on
10:12
Rating: 5
Reviewed by Health and fitness
on
10:12
Rating: 5
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment