عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے دیرینہ دوست نے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا
عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے دیرینہ دوست نے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر معروف گلوکار اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سلمان احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سلمان احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے 35 برس تک عمران خان کا پوری دنیا کے سامنے دفاع کیا۔ ہر معاملے میں وہ عمران خان کا دفاع کرتے رہے، تاہم اب وہ خوفزدہ ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکے گا۔ سلمان احمد کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ عمران خان کو غلط اور مفاد پرست لوگوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

No comments:
Post a Comment