Latest News

Monday, 26 March 2018

نواز شریف کے والد نے کلثوم نواز کے خواب میں آ کر کیا کہا ؟

نواز شریف کے والد نے کلثوم نواز کے خواب میں آ کر کیا کہا ؟


معروف صحافی وکالم نگار سہیل وڑائچ نے  اپنے ایک کالم میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بگیم کلثوم نواز کا اپنی بیٹی مریم نواز کے نام خط کا ایک خوبصورت نقشہ کھینچ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وکالم نگار سہیل وڑائچ کا اپنے ایک کالم ’’بگیم کلثوم بنام مریم نواز‘‘ میں لکھتے ہیں کہ کلثوم نواز مریم نواز کو کہتی ہیں کہ تمھارے دادا میاں شریف میرے خواب میں آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ مریم نواز اور نواز شریف بہت اچھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
دنوں بہت دلیر ہیں لیکن ساتھی ہی میاں شریف نے یہ بھی کہا کہ ’جان ہے تو جہاں ہے‘۔جس طرح سارا خاندان 2000میں جدہ چلا گیا تھا اور سب کی جان بچ گئی تھی۔اسی طرح کے معاہدے کی اب بھی ضرورت ہے۔میں نے انہیں عرض کی کہ اب وہ حالات نہیں ہیں۔ نہ تو سعودی عرب میں شاہ عبداللہ جیسا ہمارا دوست موجود ہے اور نہ ہی پاکستان میں مشرف جیسا سربراہ ہے جو ہمیں آسانی سے نکلنے دے۔تمہارے دادا نے  یہ بھی کہا کہ لڑائی اور مسلسل لڑائی، یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔  لڑائی کے بعد وقفہ اور پھر لڑائی ہونی چاہئے۔ مسلسل لڑائی سے نقصان ہو سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post