Latest News

Friday, 27 October 2017

بچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کی وجوہات اور ان کو روکنے کے لیے ہدایات اور نسخے

بچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کی وجوہات
اور ان کو روکنے کے لیے ہدایات اور نسخے
۔۔۔

چھوٹے بچوں میں ،بستر پرپیشاب کا نکل جانا
ایک عام بات ہے۔
یہ پانچ سال کی عمر تک کے 10 بچوں میں سے
ایک کو ہوتا ہے اور 15سال کی عمر تک کے نوجوان
بچوں میں کم ہو کر تعداد 100 میں 2 کی رہ جاتی ہے۔
غیر ارادی طور پررات میں پیشاب کا نکلنا بچے کے بڑھنے
کا ایک عام عمل ہے۔
ہر بچہ اپنے مثانے پر کنٹرول کا مختلف پیمانہ رکھتا ہے۔
3 سال کی عمر تک بہت کم بچے ہوتے ہیں
جن کا بستر خشک رہتاہے۔
زیادہ تر بچے 3 سے 8 سال کی عمرتک بستر کو خشک
رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
جب تک آپ کا بچہ اس منزل تک نہ پہنچ جائے آپ کو بڑے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرناہو گا اور بچے کا حوصلہ بڑھانا ہوگا۔
بستر پر پیشاب نکلنے کی چند ایک وجوہات درج ذیل ہیں۔

* زیادہ تر آپ کے بچے کا پیشاب اس وقت نکلتا ہے۔
جب وہ گہری نیند سو رہاہوتا ہے اور اٹھنا نہیں چاہتا۔
* یہ چیز زیادہ تر مورثی ہوتی ہے اگر آپ بچپن میں بستر گیلا کرتے تھے تو بہت ممکن ہے کہ آپ کا بچہ بھی کرے گا۔
* بہت کم معاملات میں ایساہوتاہے کہ اس کی وجہ
ذیابیطس ہوتی ہے یا پھر پیشاب کی نالی میں نقص ہو سکتاہے،
لیکن اس سے صرف رات کو ہی بستر گیلا نہیں ہوتا،اس کی علامات دن تک محیط ہوتی ہیں۔
اگر دن میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا بچہ بالکل تندرست ہے۔
* جذباتی ہونا یا پھر مضطرب رہنا، نئے گھر میں شفٹ ہونا
یا بہن بھائیوں کے ساتھ برتاؤ ،
بچے کی خوداری کا مجروح ہونا،
اگر بچے کا علاج یہ سمجھ کر کیا جائے کہ یہ اس کامسئلہ ہے۔
جبکہ مسئلہ صرف لانڈری دھونے کا ہوتاہے۔
اس سے یہ ردعمل بچے میں پیداہو سکتا ہے۔
بچے کے بستر کی چادریں دھو دھو کر تنگ آنے پر بچے کو سزا دینے اور بے عزت کرنے کی بجائے اسے یقین دلائیں
کہ یہ ہرگز اس کی غلطی نہیں ہے
اور وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
آپ کے بچے کو ضرورت ہے کہ آپ اسے سمجھیں اور اسکی ہمت بڑھائیں۔
اسکی خشک راتوں کی تعریف کرنا مزید کام نہیں کرے گا، کیونکہ بچے کو اس بات پر قائل کرنا مشکل ہوتا ہے کہ رات کو بستر گیلا کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔
بچے کو پیار سے یہ یاد دلایا جا سکتا ہے کہ سونے سے پہلے پیشاب کرے۔
لیکن رات کو نیند سے اٹھا کر پیشاب کروانا زیادہ تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے۔
زیادہ تر بچے بغیر علاج کے ہی بستر پر پیشاب کرنا بند کر دیتے ہیں۔خاندان کے دوسرے لوگ بھی اس صورت حال پر پریشان ہوں گے،
لیکن اپنے بچے کو انکے مذاق اور چھیڑ چھاڑ کا نشانہ نہ بننے دیں۔اپنے بچے کی مدد کے لیے درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیں۔

* اپنے بچے کو آدھی رات کو باتھ روم میں جانے کی یاد دہانی کروائیں۔
* خیال رہے کہ باتھ روم میں جانے والا راستہ صاف ہو۔
* سونے سے کچھ دیر پہلے باتھ روم میں جانے کا کہیں اور پھر سوتے وقت کہیں۔
* میٹرس پر پلاسٹک کور ڈال دیں۔
* صبح کے وقت جب آپ صفائی کریں تو اس میں بچے کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ صفائی میں شامل کریں۔

آئیے آپ کوبچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کو روکنے کے لیے چندنسخے بتائے دیتا ہوں جو نہ صرف بچوں بلکہ بزرگوں کے لیے بھی کافی موثرہے۔
پہلے سردیاں شروع ہوتے ہی گھروں میں تل کے لڈو بنتے تھے، تاکہ بار بار بچوں اور بزرگوں کو پیشاب نہ آئے۔ ٹافیاں ،چیونگم، گولیاں وغیرہ بچوں کو نہیں دی جاتی تھیں۔ گجک ،ریوڑیاں شوق سے کھاتے تھے۔
ان میں چونکہ تل ہوتے ہیں اس لیے پیشاب کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا تھا۔
تل کے لڈو بنانے کا طریقہ پیش خدمت ہے۔
اجزاء
سفید دھلے ہوئے : تل ڈھائی سو گرام
ناریل : ڈھائی سو گرام
منقہ : ڈھائی سو گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال
سفید دھلے ہوئے تل ڈھائی سو گرام لے کر اسے
صاف کرلیجیے اور ڈھائی سو گرام ناریل کدوکش کر لیں
یا بازار سے خرید لیں۔ خود کریں تو زیادہ فائدہ ہے۔
اب ڈھائی سو گرام منقہ لے کر اس کے بیج نکال دیں
اور تنکے وغیرہ صاف کر دیں۔
ان سب کو اچھی طرح کوٹ کرآپ پچیس سے ستائیس لڈو بنا سکتے ہیں۔
صبح نہار منہ ایک ایک لڈو بچوں کو دیجیے۔15منٹ بعد ناشتہ کرائیے۔
اسی طرح رات کو سونے سے پہلے ایک لڈو کھلائیے،
انشاء اللہ بچوں کے رات کوسوتے ہوئے غیر ارادی طور پر پیشاب نکل جانے کی شکایت مکمل طور پر ختم ہوجا ئے گی۔کچھ خواتین ان لڈوؤں میں سوجی کا استعمال بھی کرتی ہیں۔
سوجی کے لڈو بنانے کا طریقہ یہ ہے۔
اجزاء
سوجی : ڈھائی سو گرام
گڑیا چینی : حسب ضرورت
تل : ڈھائی سو گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال
سوجی کوبھون کر علیحدہ رکھ لیں۔ گڑیا چینی کا شیرہ پکا کر اس میں بھونی ہوئی سوجی،تل اوراگر کوئی میوہ جات شامل کرنا چاہیں تو کرلیں۔اب ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں اور لڈو بنائیں ۔صبح نہار منہ ایک لڈو کھلائیں ۔انشاء اللہ بستر پر پیشاب نکلنے کی شکایات دور ہوجائیں گی۔

اسی حوالہ سے ایک اور نسخہ درج ذیل ہے۔
کسی اچھے دوا خانے سے معجون ماسک البول لیکر تین چار ہفتہ رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ کھلائیں۔
بچے کو ڈانٹئے نہیں اور پیار سے تاکیدکریں کہ پیشاب کرکے بستر پر لیٹیں اور سوتے وقت جو بھی آیات یاد ہوں وہ ضرور پڑھ لے۔
اب ویسے بھی موسم بدل رہا ہے۔
پیشاب میں بھی گرمی کی وجہ سے کمی ہوگی۔ سردی کے موسم میں یہ مسئلہ زیادہ ہو جاتا ہے۔
گھریلو تدبیر یہ ہے کہ مغرب کے بعدبچے کو چائے
دودھ، پانی وغیرہ نہ دیں۔
 ڈاکٹر سے پوچھ کر پیشاب ضرور ٹیسٹ کرائیے کہ کہیں پیٹ میں کیڑے تو نہیں ہیں۔ بعض دفعہ پیدائشی طور پر مثانہ   ہwww.chiniotydawakhana.com

No comments:

Post a Comment

Recent Post