Latest News

Saturday, 24 March 2018

وائیٹ ہیڈزاور بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے ایک نایاب نسخہ ۔۔۔

وائیٹ ہیڈزاور بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے ایک نایاب نسخہ ۔۔۔

ایکنی اور پمپلزکے مسائل زیادہ تر نوجوان افرادمیں جنم
لیتے ہیں ،خاص کر جب ان کی عمر 12 سال سے 24 سال تک ہوتی ہے۔چہرے کی جلد پر ایکنی کی وجہ سے وائٹ ہیڈز، بلیک ہیڈز،پمپلز وغیر ہ بن جاتے ہیں،اس کے علاوہ جسم کے مختلف حصوں جیسے کہ چہرے،سینے، کندھے اور کمر پرریشیز پڑجاتے ہیں. جس سے جلد کی رنگت سرخی مائل ہو جاتی ہے اور اگر ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ انسان میں چہرے کی خرابی کی ساتھ ساتھ خوداعتمادی کی کمی اور ذہنی تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔چہرے پر ایکنی کی سب سے بڑی وجہ جلد میں موجود ٹاکسن کا اخراج نہ ہوپانا ہے۔
ٹاکسن کی ضرورت سے زیادہ مقدار جلد کے مساموں میں پھنس جاتی ہے اوران کو بند کر دیتی ہے جس سے چہرے کے سیلز کوآکسیجن فراہم نہیں ہو پاتی اور وہ ٹھیک سے سانس نہیں لے پاتے اور ایکنی کی شکایات سامنے آتی ہیں۔اس کے علاوہ وائٹ اور بلیک ہیڈزبننے کی سب سے اہم وجہ معدے کا ٹھیک سے کام نہ کرنا بھی ہے، بے وقت اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے بھی ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور معدہ کی بیماریاں سامنے آتی ہیں جوایکنی کی وجہ بنتی ہے۔اس کے علاوہ خوراک میں آئل ،فیٹس،سٹارچ اور چینی کا زیادہ استعما ل بھی ایکنی کی شکایات کو جنم دیتا ہے،لیکن گبھرانے والی کوئی بات نہیں ہے وائٹ اور بلیک ہیڈز کوبڑی آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔
وائیٹ ہیڈزاور بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے ایک نایاب نسخہ ۔۔۔
گھر پر بڑی آسانی سے تیار ہونے والے ایک زبردست نسخہ کے ذریعے آپ خون میں موجود گندگی کو صا ف کر سکتے ہیں اور چہرے سے کیل مہاسے اور داغ دھبے ہمیشہ کے لئے ختم کر سکتے ہیں۔نسخہ کچھ یوں ہے۔
اجزاء
ہرا دھنیا : ایک گٹھی
ہلدی : ایک چٹکی
ترکیب اور طریقہ استعمال
ہرے دھنیے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اسے گرائنڈ کر لیں لیکن زیادہ گرائنڈ مت کریں۔اب ایک چھاننی لے کر اسے کسی برتن کے اوپر رکھیں اور اس پیسٹ کوچھاننی میں ڈال کر چمچ سے دبائیں تا کہ گودا چھاننی میں رہ جائے اور پانی نیچے برتن میں چلا جائے ۔ اب اس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اوراس مکسچر کو کسی ڈھکن بند بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ اس پانی کو روزانہ سونے سے پہلے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اورصبح اٹھ کر چہرے کوتازہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔اس کا استعما ل لگاتار ایک ہفتہ تک کریں، انشاء اللہ بلیک اور وائٹ ہیڈز کامکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
اس نسخہ میں استعمال ہونے والے اجزاء میں ہلدی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ ہے جو چہرے کے سیلز کو مردہ ہونے سے روکتی ہے،جلد کو ایکس فولی ایٹ کرتی ہے اور جلد کی خدوخال کو بہتر بناتی ہے۔چہرے کی جلد میں ہونے والی سوزش کو ختم کرتی ہے۔ ایکنی اورداغ دھبوں سے نجات دلاتی ہے،
چہرے کی پگمینٹیشن کو کم کرتی ہے اورچھائیوں کو دور کرتی ہے اس کے علاوہ ہرے دھنیے میں پروٹین، فیٹس،کاربوہائیڈریٹس ،وٹامن سی اور آئرن موجود ہوتا ہے اس کو سلاد کے طور پر کھانے سے جسم کی تمام ترغذائی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں اور اس کا پیسٹ چہرے پر لگانے سے چہرے پر موجود پمپلز، بلیک ہیڈز اور خشک جلد کے تمام تر مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔
لہسن خون کو صاف کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے ۔ اس لیے لہسن کا استعمال خون میں سے گندے مادیوں کو ختم کر دیتا ہے جس سے ایکنی اور بلیک اور وائٹ ہیڈز کی شکایات دورہو جاتی ہیں۔ روزانہ کسی بھی وقت دو سے تین لہسن کے جوے کھائیں اور لگاتار ایک ماہ تک ان کا استعمال کریں کیل مہاسے اور داغ دھبے مکمل طور پر ختم ہو جائے گے۔
اس کے علاوہ آپ لہسن کا پیسٹ بنا کر بھی چہرے کے داغ دھبوں پر لگا سکتے ہیں لیکن ایسے افراد جو حساس جلد کے مالک ہیں وہ لہسن کے پیسٹ میں ایک چائے کا چمچ دہی بھی شامل کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post