حکومت پاکستان کا شام میں بشار الاسد کی درندگی پر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
pakistan view about sham,sham aur pakistan,#sham
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ بھی نہیں دیا
حکومت پاکستان نے شام میں بشار الاسد کی درندگی پر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں اقتدار پر قابض درندہ صفت حکمراں بشار الاسد کی جانب سے محض اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے معصوم انسانوں پر وحشیانہ بمباری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بشار الاسد کی دہشت گرد فوج اب تک ہزاروں معصوم لوگوں کو موت کی نیند سلا چکے ہیں۔ بشار الاسد کی دہشت گرد فوج ہزاروں بچوں سے بھی زندگی کی سانسیں چھین چکے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں اقدام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک احتجاجی قرار داد پیش کی گئی۔ قرار داد میں بشار الاسد کی درندگی کی مذمت کی گئی۔ تاہم حیران کن طور پر پاکستان نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ بھی نہیں دیا۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں۔ اس حوالے سے جلد وضاحت کی جائے گی۔

No comments:
Post a Comment