Latest News

Sunday, 25 February 2018

نواز شریف کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں ہیں، ایک سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا جمہوری حق چھین لیا گیا ہے نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کیلئے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں ہے۔رانا نعمان احمد


قائم پور (کرائم رپورٹر)
نواز شریف کی قیادت کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں ہیں، ایک سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا جمہوری حق چھین لیا گیا ہے نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کیلئے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں ہے۔رانا نعمان احمد
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا نعمان احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ چننے کا جمہوری حق چھین لیا گیا ہے، اس فیصلے سے پاکستان میں جمہوری اقدار کو بہت نقصان پہنچے گا۔ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد اور رہبر ہیں اور ان کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کرنے کے لیے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیاسی طور پر عوام کی ہمدردی کو آمریت کے فیصلوں سے نا پہلے روکا جا سکا تھا اور نا اب روکا جا سکے گا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں جمہوری اقدار کو بہت نقصان پہنچے گا، نوازشریف کروڑوں عوام کی جمہوری امنگوں کے حقیقی ترجمان بن چکے ہیں اور نواز شریف کسی فرد کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فلسفے اور تحریک کا نام ہے۔ مذید کہا کہ نواز شریف کی رہبری اور قیادت میں آئین قانون اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھے اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف مائنس نہیں ہوں گے، نااہل شخص کی پارٹی صدارت کے معاملے پر سنائے جانے والے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کا نام ہی مسلم لیگ نواز ہے اور وہ ایک مقبول لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدھی طرح کہا جائے کہ نواز لیگ کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیں گے کیوں کہ نواز شریف کو ہرانے کے لئے سیاسی طریقے کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ آئین بناتی ہے وہ جو چاہے تبدیلی کر سکتی ہے، لیکن اگر پاکستان میں نیا سسٹم لانا ہے تو الگ بات ہے۔۔۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post