Latest News

Wednesday, 28 February 2018

شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی باغی رہنما کی واپسی ہو گئی.ریاض پیرزادہ نے مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کر دیا.

  شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی باغی رہنما کی واپسی ہو گئی.ریاض 
 پیرزادہ نے مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کر دیا
شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی باغی رہنما کی واپسی


شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی باغی رہنما کی واپسی ہو گئی.ریاض پیرزادہ نے مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کر دیا.
وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میری جماعت ہے، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا.تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی بہت سے باغی رہنما بھی مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کرنے لگے انہیں میں سے ایک وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ ہیں.
وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کر دیا.ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میری جماعت ہے چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا. من گھڑت خبریں پھیلانے والے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے. نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں. حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے.یاد رہے کہ ریاض پیر زادہ پانامہ کیس کے فیصلے بعد نواز شریف سے ناراض تھے اور متعدد بار شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی بات کر چکے تھے.


Source
 www.Dailyqudrat.com
For more news and health tips visit
www.chiniotydwakhana.com

No comments:

Post a Comment

Recent Post