قائم پور دریا ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے مچھلیاں بڑی تعداد میں مرنے لگیں.
مچھلیوں کے مرنے کی وجہ کافی عرصے سے پانی کاٹھرا رہنا ہے. پانی کا بہاؤ نہ ہونے وجہ سے پانی بدبو دار اور تعفن زدہ ہوگیا ہے. جبکہ مچھلیوں کے مردہ اجسام پانی پر تیرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں. پانی کی مقدار کم اور مچھلیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مچھلی کے شکار میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مضر صحت مچھلیاں کھلانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. شہریوں نے فوڈ اتھارٹی اور محکمہ فشری سے اپیل کی ہے کہ ہیڈ اسلام پر مضر صحت مچھلی کی فروخت کو ہر ممکن حد تک روکا جائے. اور عالیٰ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ دریا میں پانی کو نارمل لیول سے کم ہونے سے روکا جائے اور پانی کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنایا جائے
Saturday, 24 February 2018
قائم پور دریا ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے مچھلیاں بڑی تعداد میں مرنے لگیں.
قائم پور دریا ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے مچھلیاں بڑی تعداد میں مرنے لگیں.
Reviewed by Health and fitness
on
08:39
Rating: 5
Reviewed by Health and fitness
on
08:39
Rating: 5
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment