قائم پور
این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں لودھراں کی عوام نے عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔
2018ء کا چاند لودھراں سے نکل آیا عوام نے دھرنے' الزامات' گالم گلوچ کی سیاست مسترد کردی۔ لودھراں کی عوام نے نوازشریف کے نعرے "ووٹ کو عزت دو" کو سینے سے لگا لیا۔
ضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ ( ن ) نے کامیابی کی شاندار مثال قائم کی۔لودھراں کے الیکشن نے عام انتخابات کا “ٹرینڈ سیٹ” کردیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے رہنماء رانا نعمان احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نےعمران خان کی منفی اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، لودھراں میں علی ترین کی ناکامی درحقیقت عمران خان کی شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کا مسلم لیگ ( ن ) کی ترقی پسند سیاست پر اعتماد کا اظہار ہے جب کہ لودھراں کی عوام نے عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
رانا نعمان احمد نے کہا کہ چاہے وہ موروثی سیاست کی بات ہو یا پھر کوئی اور مسئلہ ہو، چیئرمین تحریک انصاف ہمیشہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لودھراں کے ووٹرز نے بھی انہیں مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے گزشتہ 4 سالوں میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پایا، معاشی صورت حال بہتر کی اور سیکیورٹی کی صورت حال میں بھی بہتری آئی ہے ۔۔۔

No comments:
Post a Comment