Latest News

Monday, 29 January 2018

پی ایس ایل تھری کا آفیشل سانگ جاری سرفراز نظر انداز

سllپاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری
کا آفیشل سانگ جاری کر دیا۔ گانے میں معروف گلور علی ظفر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشل سانگ میں بہت سے کھلاڑی دکھائی دیئے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔آفیشل گیت ’دل سے جان لگا دے‘ کا دورانیہ 3 منٹ 24 سیکنڈ ہے۔ گیت میں سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق، رمیز راجہ، شعیب ملک، اوپنر احمد شہزاد، مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم، فاسٹ بولر جنید خان اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑی نظر آرہے ہیں۔نغمے میں احمد شہزاد کو گٹار اور رمیز راجہ کو ڈرم بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل دلوانے والے موجودہ کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری 22 فروری سے 25 مارچ کے درمیان 

متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلی جائے گی
Www.chiniotydawakhana.com

Sunday, 28 January 2018

پیٹ کی چربی کم کرنے کے 8 گھریلو نسخے

پیٹ کی چربی کم کرنے کے 8 گھریلو نسخے

ہوش ربا تیز رفتار زندگی ، فاسٹ فوڈ اور ورزش کی کمی کا نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے،فوٹو:فائل
ہوش ربا تیز رفتار زندگی ، فاسٹ فوڈ اور ورزش کی کمی کا نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے اور اس سے نہ صرف انسان بد ہیئت لگتا ہے بلکہ بڑھا ہوا پیٹ امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر کئی امراض کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔
طبِ مشرق اور آیورویدک طریقہ علاج میں بڑھتے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کی کئی تدابیر موجود ہیں جن پر عمل کرکے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جاسکتا ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے کیونکہ پیٹ نہ ایک ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی ایک ہفتے میں کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے طبِ مشرق کی یہ 8 تدابیر بہت فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : وہ 4 غذائیں جنہیں استعمال کرکے پیٹ کی چربی سے نجات پانا ممکن
دن کی ابتدا لیموں کے رس سے کریں:
اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کیجئے، ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے چٹکی بھر نمک ڈالیے اور پی جائیے، اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کو بہتر رکھتا ہے بلکہ رفتہ رفتہ بڑھے پیٹ کو کم کرتا ہے
۔
سفید چاول سے اجتناب:
سفید چاول کا استعمال کم کردیجئے اور اس کی جگہ بھورا چاول ذیادہ مفید رہے گا۔ اس کے علاوہ براؤن بریڈ، جو، اور دلیے وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیے جس سے فائبر کی کمی دور ہوگی اور دوسری جانب جرپی گھلانے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سائنسدانوں نے جسم کی چربی پگھلانے کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا
مٹھاس کو خدا حافظ:
شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال:
اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کوگھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔
نہار منہ لہسن کا استعمال:
ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پیٹ کی چربی کم کرنے والی حیرت انگیز غذائیں
گوشت کھاتے رہیں:
پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔ مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔
تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتاہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔
مصالحوں کا مناسب استعمال
برصغیر پاک وہند کے مصالحے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے
۔
Www.chiniotydawakhana.com

Saturday, 27 January 2018

سفید بال ہمیشہ کے لیے کالے سیاہ کرنے کا آزمودہ حل

اسلام علیکم

سفید بال ہمیشہ کے لیے کالے سیاہ کرنے کا آزمودہ حل

بڑھاپے کی نشانی سفید بالوں کا مستقل علاج۔

سفید بال چاہے بالکل چھوٹی عمر میں بھی آ جائیں تو انہیں بڑھاپے کی نشانی سمجھا جاتا ہے،
جب کہ آج کل ناقص اور فارمی غذاؤں کی وجہ سے جلدی سیاھی میلانن کی کمی سے بالوں کی سفیدی والا مسئلہ بہت عام ہے، اور بالوں کی سفیدی بڑھاپے میں ہی سجتی ہے جوانی میں تو انسان کی پرسنیلٹی کو داغ  دار بنا کے رکھ دیتی ہے۔
آیئے آج آپ کو یہ مسئلہ حل کرنے کا نہایت سادہ اور بے ضرر طریقہ علاج بتاتے ہیں لیکن دوا مسلسل چھ ماہ کھانا پڑے گی کیونکہ اس کمزوری پر قابو پانا بڑا مشکل بلکہ ناممکن سا کام ہے۔
جوارش جالینوس (اشرف لیبارٹریز یا کسی بھی قابل اعتماد  لیبارٹری ) یا (آفتاب قرشی) دونوں میں سے جس کمپنی کی بھی جوارش جالینوس مل جائے بڑی پیکنگ میں لیں تاکہ سستا پڑئے،
روزانہ صبح شام  کھانے کے بیس منٹ بعد آدھا آدھا چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ کھالیں۔

*اخروٹ سے مستقل سیاہ بال اگانے کا طریقہ۔

اخروٹ کی گری کو قدرت نے بلکل دماغ کی بناوٹ کے حساب سے بنایا ہے،
اسی مناسبت سے اخروٹ کو دماغ کی ہر قسم کی کمزوری کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔
بالوں کو پھر سے مستقل کالے کرنے کے لیے روزانہ صبح نہار منہ دو اخروٹ توڑ کر کھائیں،
مسلسل آٹھ ماہ کھانے سے آپ کے بال ہمیشہ کے لیے کالے سیاہ ہو جائیں گے اور بالوں کی گروتھ پر بھی بہت مثبت اثر پڑے گا، بال گھنے سیاہ ہو جائیں گے۔
اور یہ دونوں عمل کرنے سے آپ کے جسم کی ہر چھوٹی موٹی کمزوری دور ہو جائے گی، معدہ جگر، دل و دماغ سب فٹ ہو جائیں گے۔
ضرور آزمائیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں بالکل بے ضرر اور انتہائی مفید ہیں۔

ترپھلا سے بالوں کی سفیدی کا آسان علاج۔

اگر آپ جوارش جالینوس نہ لے سکیں تو یہ نسخہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ترپھلا معدہ جگر اور خون کے امراض کے لیے بڑا مفید سمجھا جاتا ہے۔
ہرڑ، بہیڑہ، اور آملہ کے کے مرکب کو ترپھلا کہا جاتا ہے،
تینوں ہم وزن میں لے کر پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور روزانہ رات سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں،
انشأاللہ کچھ عرصہ استعمال کے بعد آپ کے بال پھر سے کالے سیاہ ہو جائیں گے۔
معدہ کے امراض سے خلاصی ہو جائے گی،
ترپھلا بہت سے امراض جلد، اور بالوں کے امراض کا شافی علاج ہے۔

Thursday, 11 January 2018

Zainab Age 7 Kidnapped, Raped, Killed, found in trash of Kasur,Punjab S...

Zainab Age 7 Kidnapped, Raped, Killed, found in trash of Kasur,Punjab S...

Zainab Age 7 Kidnapped, Raped, Killed, found in trash of Kasur,Punjab S...

Donald Trump Ko Khara Jawab By Allama Khadim Hussain Rizvi 2018 Pak Ar...

Zainab k Qatil ki video cctv camera me sb nzr agya lazmi ziada se ziada ...

Zainab k Qatil ki video cctv camera me sb nzr agya lazmi ziada se ziada ...

Period Problems in Urdu / Mahwari Ka ilaj in Urdu / hindi,Menses Problem...

Period Problems in Urdu / Mahwari Ka ilaj in Urdu / hindi,Menses Problem...

Cough, khansi, balgam, cold(sardi), ka ayurvedic ilaz, Ramdev hindi

Recent Post